بھٹکل،23؍اگست (ایس او نیوز) بھٹکل مٹہلّی گرام پنچایت کے تلاند میں علاقہ میں کل تقریباً ڈیڑھ سالہ مادہ چیتے کی لاش دستیاب ہوئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ غذا کی تلاش میں آبادی کی طرف آنے والے اس چیتے کے جسم پر زخموں کے نشان موجود تھے ۔ چیتے کی لاش دکھائی دینے پر مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو اس کی اطلاع دے دی ۔ اے سی ایف سدرشن اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چیتے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسے ٹھکانے لگا دیا ۔
سمجھا جاتا ہے کہ کسی دوسرے جانور سے لڑائی کے دوران یہ چیتا زخمی ہوگیا ہوگا اور اسی کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہوگی ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نوج کے جنگلاتی علاقے کے پاس بھی اسی طرح ایک چیتے کی لاش دستیاب ہوئی تھی۔